سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کے اپنی شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کشمالہ طارق گزشتہ رات منعقد اپنی شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کشمالہ طارق کی شادی کی نہیں بلکہ ڈھولک کی محفل کے دوران ڈانس کرنے کی ہے۔
متعدد میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق چند قریبی عزیزوں کی موجودگی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین وقاص خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
کہا جارہا ہے کہ وقاص خان اسلام آباد میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے مالک ہیں۔
کشمالہ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، دوستوں نے ڈھولک کی محفل سجائی، جس میں وقاص خان بھی شریک ہوئے۔