• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای نے میکرون کے بیان کو احمقانہ عمل قرار دیدیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایمانوئل میکرون کے بیان کو احمقانہ عمل قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان احمقانہ عمل ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی عوام اپنے صدر سے پوچھیں، وہ آزادیٔ اظہار کے نام پر اللّٰہ کے پیغمبر کی بےحرمتی کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟


ایران کے سپریم لیڈر نے استفسار کیا کہ ’کیا آزادیٔ اظہار کا مطالب مقدس شخصیات کی توہین کرنا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہولو کاسٹ سے متعلق سوال کرنا جرم کیوں ہے؟، ایسا کرنے والے کو جیل میں کیوں ڈال دیا جاتا ہے؟، پھر نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کی اجازت کیوں ہے؟

اس سے قبل ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان بھی فرانسیسی صدر کے بیانات پر غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔

ترک صدر نے تو ایمانوئل میکروں کو دماغی معائنے کا مشورہ بھی دیا، فرانس نے اردوان کے بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

تازہ ترین