امریکی صدارتی الیکشن میں ایک ایسا علاقہ بھی سامنےآیا ہے جہاں سو فیصد سے بھی زیادہ ووٹ کاسٹ کیئے گئے ہیں۔
امریکا کے صدارتی انتخاب میں سوئنگ اسٹیٹ سمجھے جانے والی ریاست فلوریڈا کی اورنج کاؤنٹی میں 102 فیصد ووٹ کاسٹ کیئے گئے ہیں۔
اس صورتِ حال پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اس لیے ہوا کہ اپنے حلقے میں ووٹرز کے اندراج کی آخری تاریخ 6 اکتوبر گزرنے کے بعد بھی کچھ ووٹرز نے اپنے رہائشی پتے تبدیل کیئے۔
انتظامیہ کے مطابق ووٹرز کی جانب سے آخری وقت میں پتےکی تبدیل قانونی طور پر ممکن تھی۔