• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا


فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن سے دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کا سراغ لگا لیا گیا۔

اے ایس پی مدینہ ٹاؤن کے مطابق لیڈی ڈاکٹر اپنے شوہر کے ساتھ مرضی سے گئی اس حوالے سے لیڈی ڈاکٹر کی اعترافی ویڈیو اور بیان حلفی موصول ہو گیا ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مدینہ ٹاؤن عبدالخاق کے مطابق دو روز قبل مدینہ ٹاؤن کے علاقے سے سول اسپتال میں ملازمت کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے مبینہ اغوا کی اطلاع لیڈی ڈاکٹر کے والد نے پولیس کو دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کی بیٹی کو اس کے کزن نے اغوا کر لیا ہے جس کے ساتھ نکاح کے معاملے پر تنازعہ چل رہا ہے۔

جس پر پولیس نے فوری طور پر اپنی کارروائی شروع کر کے لیڈی ڈاکٹر کی تلاش شروع کر دی تھی۔


آج اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے فیصل آباد پولیس کو اپنی ویڈیو اور ایک حلفیہ بیان دیا ہے جس میں اپنے اغوا کی تردید کی ہے۔

لیڈی ڈاکٹر نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایک سال قبل اپنی مرضی سے اپنے کزن کے ساتھ شادی کی تھی اور اپنی رضا سے اپنے خاوند کے ساتھ گئی ہے اور اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے جبکہ اسکے والدین اس پر شوہر سے طلاق لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

تازہ ترین