امریکی صدارتی انتخاب میں ڈرامائی موڑ آنے لگا، تین سوئنگ اسٹیٹس میں ہارتے ہوئے بائیڈن جیتنے لگے، مشیگن، وسکونسن اور نیواڈا میں ٹرمپ سے آگے جانے لگے، تینوں ریاستوں میں کامیابی کی صورت میں وہائٹ ہاؤس جانے کے لیے درکار 270 الیکٹورل ووٹ بائیڈن کے ہوجائیں گے۔
دوسری جانب پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا،جارجیا اور الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگے ہیں۔
ان چار ریاستوں میں کامیابی کے بعد بھی ٹرمپ کے 267 الیکٹورل ووٹ ہوں گے۔
ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن کی مہم کے منیجر کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات تک جو بائیڈن 270 سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی کیمپین منیجر نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنتی میں جائز طریقے سے ڈالے گئے ووٹ شمار ہونےچاہئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی کیمپین مینیجر نے کہا کہ صرف جائز طریقے سے ڈالے گئے ووٹ گنے تو ٹرمپ جیت جائیں گے۔
مشیگن میں جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ پر 30 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کرلی ہے، مشیگن سے حاصل نتائج 96 فیصد ووٹوں کی گنتی پر مشتمل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشیگن کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں، نیواڈا میں جو بائیڈن 7 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ نیواڈا کے 6 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا سے 67 فیصد نتائج رپورٹ کیے گئے، وسکونسن میں جو بائیڈن کو ٹرمپ پر 20 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے، جبکہ وسکونسن کے 10 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈٹرمپ پنسلوینیا، نارتھ کیرولینا،جارجیا، الاسکا میں آگےہیں ، ٹرمپ پنسلوینیا،نارتھ کیرولینا،جارجیا،الاسکاجیت گئےتوانکے267 الیکٹورل ووٹ ہوں گے ۔
پنسلوینیامیں صدرٹرمپ کوجوبائیڈن پر5 لاکھ11سےزائدووٹوں کی برتری ہے ،پنسلوینیا سے 64 فیصد نتائج رپورٹ کیے گئے، پنسلوینیا کے 20 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نارتھ کیرولینا میں صدر ٹرمپ 76 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے ہیں ،نارتھ کیرولینا سے 94 فیصد نتائج رپورٹ کیے گئے،نارتھ کیرولینا کے 15 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
جارجیامیں ٹرمپ کوجوبائیڈن پر1لاکھ سے زائد ووٹوں کی برتری ہے ، جارجیا کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں، جارجیا سے 94 فیصد نتائج رپورٹ کیے گئے ہیں۔