• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر عباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما حیدر عباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

کراچی پہنچنے پر حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے ایئرپورٹ پر ریسیو کیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی یکم نومبر کو  وطن واپس پہنچے تھے، وہ گذشتہ کئی برس سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔

 حیدر عباس رضوی دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، اُن کی والدہ کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں۔



واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

تازہ ترین