• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لاہور سے گلگت بلتستان پہنچ گئیں۔

مریم نواز گمبہ کی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں، نون لیگی رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی جلسہ گاہ میں اسٹیج پر موجود ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز گلگت بلتستان میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی، وہ آج اسکردو سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز 7 روز تک گلگت بلتستان میں قیام کریں گی، وہ گلگت بلتستان کے علاقوں گمبہ کے علاوہ غواڑی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز جمعے کو اسکردو شہر میں مسلم لیگ نون کے جلسے سے خطاب کریں گی۔


پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگی قائدین 7 نومبر کو بلتستان ڈویژن سے گلگت روانہ ہوں گے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

تازہ ترین