• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی: بس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع میانوالی کے تلہ گنگ روڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس روالپنڈی سے کوئٹہ براستہ میانوالی جا رہی تھی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال میانوالی منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اوور اسپیڈ کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی تھی ۔

تازہ ترین