• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا صدارتی انتخابات، کئی ریاستوں میں تاریخ رقم ہوئی


امریکا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے دوران مختلف ریاستوں میں تاریخ رقم ہوئی ہے، کسی ریاست کو پہلی سیاہ فام خاتون رکن کانگریس ملیں تو کہیں پہلی مسلم امیدوار نے جیت اپنے نام کی۔

انتخابات میں امریکی تاریخی کے سب سے کم عمر امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی، پہلی مرتبہ اعلانیہ خواجہ سرا نے سینیٹ کی نشست جیت کر نئی تاریخ بنائی۔

میزوری سے کامیاب ہونے والی ڈیموکریٹک امیدوار کوری بش ریاست کی پہلی سیاہ فام خاتون کانگریس رکن منتخب ہوئیں۔

نیویارک سے کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹک امیدوار رچی ٹوریس کانگریس کے پہلے سیاہ فام، ہم جنس پرست رکن منتخب ہوئے ہیں۔

نارتھ کیرولائنا سے جیت اپنے نام کرنے والے 25 سالہ ری پبلکن میڈیسن کاتھرون سب سے کم عمر کانگریس رکن ہیں۔

امریکی ریاست ڈیلاویئر سے ڈیموکریٹک امیدوار سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست جیتی، وہ اعلانیہ خواجہ سرا  کی حیثیت سے کامیاب ہونے والی پہلی امیدوار ہیں۔


ماؤری ٹرنر اوکلاہوما سے پہلی مرتبہ مسلم رکن کانگریس منتخب ہوئی ہیں۔

ریاست جارجیا میں ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ری پبلکن امیدوار کیلی لیوفلر اگر کامیابی حاصل کرتی ہیں تو وہ ریاست کی پہلی خاتون سینیٹر ہوں گی اور اگر ڈیموکریٹک امیدوار رافیل وارنوک جیت جاتے ہیں تو وہ جارجیا سے پہلے سیاہ فام سینیٹر ہوں گے۔

تازہ ترین