• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے گلگت بلتستان کو ترقی نہیں دے سکتے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے گلگت کو ترقی نہیں دے سکتے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ ‏پاکستان کے عوام سے مسترد شدہ گلگت بلتستان کے باشعور ووٹرز کو چکمہ نہیں دے سکتے۔


وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کی بھی کرپشن کی نئی فرنچائز قائم نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین