• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامات ظاہر نہ ہونے والوں میں کورونا کی تشخیص کا جدید راستہ نکال لیا گیا

نیویارک (این این آئی)علامات ظاہر نہ ہونیوالوں میں کورونا کی تشخیص کا جدید راستہ نکال لیا گیا۔حال ہی میں امریکا کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی جانب سے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) والا ایک ایسا الگورتھم تیار کیا گیا ہے جو صرف کھانسی کی آواز سے کورونا کی تشخیص کر سکتا ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے شخص کی کھانسی کی آواز عام انسان کی کھانسی سے معمولی مختلف ہوتی ہے اور یہ فرق انسانی کان محسوس نہیں کر پاتے۔انہوں نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس یہ الگورتھم کھانسی کے اس معمولی فرق کو دیکھتے ہوئے کورونا کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کے مطابق ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں ان میں وائرس کی تشخیص کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کے مطابق دنیا بھر سے تقریباً 40 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدان کے مطابق یہ تشخیصی ٹول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بے حد مددگار ثابت ہوگا۔
تازہ ترین