کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس پی ایس ایس یو راجہ ارشد نجی اسپتال میں کورونا کے باعث انتقال کر گئےراجہ ارشد کو ایک ہفتے قبل کورونا کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج چل بسے۔
سندھ میں وزیر تعلیم سردار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاالحسن النجار اور وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس لے کر صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کو دے دیا گیا، جس کا منگل کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے ہیں۔
نیو یارک کی گلیوں میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، شہری ظہران ممدانی کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔
حکومت پاکستان نے لیکوفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔
پی ٹی آئی کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں عون عباس بپی، اعظم سواتی، فلک ناز چترالی اور فوزیہ ارشد شریک ہوئے۔
برطانیہ کے دائیں بازو کے رہنما ٹومی رابنسن دہشتگردی کے الزام سے بری ہوگئے۔
برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں یورپ بھر میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 2024 میں برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فرانس اور جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
کالعدم ٹی ایل پی کے لاہور اور سینٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والےٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27ترمیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد باقاعدہ ردعمل دیں گے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ نے 6 نومبر سے پہلے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ڈک چینی طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں نمونیا ہوگیا تھا۔
سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہی ہے
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کو گولیوں سے تو آپ مار نہیں سکتے، 27ویں ترمیم پر بلاول بھٹو نے جو لکھا ہے وہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔