راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج چوہدری انوار احمد خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے، انہوں نے بعض علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ روز محکمہ صحت کے عملے نے فوری طور پر کچہری آکر ان کی عدالت اور ارد گرد تعینات عملے کے نمونے حاصل کرلئے جن کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔