کراچی میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، کمشنر کراچی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانےعائد ہوگا۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ماسک نہ پہننے والوں کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا۔ شہریوں کے لئے ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر پانچ سو روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کریں اور یقینی بنائیں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں جو شہری ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف کارروائی کریں اور پانچ سو روپے تک جرمانہ عائد کریں۔
کمشنر نے کہا کہ دکانداروں اور مارکیٹوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ خود اور خریداروں کو ماسک کے بغیر دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں۔
کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلا ف قانونی کارروائی کریں جو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے گریز کریں۔