• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور عدم رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔

کراچی میں لگنے والے احتجاجی کیمپ میں لیاری کے سماجی رہنما رب نواز، چیئرپرسن وائس آف کراچی سنبل رانی، سینئر صحافی فہیم صدیقی، شکیل یامین کانگا، رانا محمد یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ وہ جیو اور جنگ کے ساتھ ہیں۔ جنگ اور جیو نے ہمیشہ غریب اور مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

جنگ راولپنڈی آفس کے باہر سینئر صحافی حنیف خالد، آصف علی بھٹی، حنیف خالد، ناصر چشتی، امجد  عباسی، ملک نصرت سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، محمد شفیق، شمسی محمود بلوچ، فاروق اعوان، عائشہ اکرام اور افضل عباس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔


پشاور میں جیو جنگ گروپ سے وابستہ صحافیوں و کارکنوں نے احتجاج کیا۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج میں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی۔

نواب شاہ میں سول سوسائٹی اور بہاولپور میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین