• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کاون ہاتھی کی رخصتی کی تیاریاں

اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ’کاون ہاتھی‘ کی رخصتی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق کاون ہاتھی کے لیے تیار کردہ خصوصی کریٹ چڑیا گھر پہنچ گیا، ہاتھی کو کریٹ میں آنے اور رہنے کی تربیت دی جائے گی۔


اسلام آباد کے چڑیا گھر سے کاون ہاتھ کو نومبر کے آخری ہفتے کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا، جس کی منتقلی کے لیے دوسرا کریٹ تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کاون ہاتھی مکمل طور پر فٹ اور صحتمند ہے، جس کی تمام میڈیکل اور دیگر رپورٹس درست آئی ہیں۔

تازہ ترین