مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی مکمل تنظیم اپنی جگہ کھڑی ہے، دو اشخاص کے نکل جانے سے کوئی تنظیمی نقصان نہیں ہوا۔
احسن اقبال نے قادر بلوچ اور ثناء اللّٰہ زہری کے پارٹی چھوڑے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثناء اللّٰہ زہری تو دو سال سے غیر فعال ہوچکے تھے، ثناء اللّٰہ زہری تو خود پارٹی کے سامنے شرمندہ تھے کہ اپنی حکومت کا دفاع نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ثناء اللّٰہ زہری کے ہاتھوں ان کی حکومت ٹوٹ چکی تھی جس پر پارٹی نے ان کی سرزنش کی تھی، ثناء اللّٰہ زہری نے پارٹی کو چھوڑا ہے تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ قادر بلوچ اور ثناء اللّٰہ زہری نے بات سامنے رکھ دی کہ اصل جھگڑا اسٹیج پر کرسی نہ ملنے کا تھا، ن لیگ جو تحریک چلارہی ہے وہ کسی سردار یا نواب کی اسٹیج پر کرسی سے بڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس طرح کے رویوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔