• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیلی لڑکی نے پوری ووٹ چور حکومت کو ہلا دیا، رانا ثناء اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایک نہتی لڑکی کے خوف میں پورا سلیکٹڈ ٹولا مبتلا ہے، اکیلی لڑکی نے پوری ووٹ چور حکومت ہلادی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

رانا ثناء اللّٰہ پی ٹی آئی رہنما پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے اسی طرح کے بیانات کی توقع کی جاسکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ذاتیات پر اُترنے والوں کی بدزبانی اِن کی سیاسی ناکامی، اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ بیمار ذہن آٹا، چینی اور ووٹ چوروں کے پاس پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین