چین میں تیز ترین دوڑنے والا بلیک پینتھر چوپایا روبوٹ تیار
چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کے بلیک پینتھر روبوٹ نے 10 میٹر فی سیکنڈ کی مسلسل رفتار سے دوڑ کا ہدف حاصل کر لیا، جو کہ چار پائو والے روبوٹس کا عالمی ریکارڈ ہے۔