آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ حکومت کا دیوالی پر ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر تمام ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ نے ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کو پنشن بھی دیوالی سے پہلے ہی ادا کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین مذہبی تقریبات بھرپور انداز میں مناسکیں گے۔

محکمہ خزانہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کو پیشگی تنخواہ اور پنشن دے دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید