• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اجلاس: نواز شریف کے بیانیے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی کے اعتراضات


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے بیانیے پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کے اعتراضات سامنے آگئے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں نواز شریف کے بیانیے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی کا بیانیہ وہی ہے جو پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کسی ادارے یا کسی شخص کا نام لینے پر پی ڈی ایم میں کوئی مسئلہ نہیں، کوئی لحاظ کرتا ہے، کوئی صراحت سے نام لیتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نواز شریف کا بیانیہ قبول کرنے کے علاوہ راستہ کیا ہے؟۔


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اصل ہدف حقیقی آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جماعتوں کے بیانیے سے بالاتر ہو کر مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں نے سربراہی اجلاس 14 نومبر کو طلب کرنے پر اتفاق کرلیا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم نے فارن فنڈنگ کیس بلاتعطل چلانے اور آئی جی سندھ کے اغوا کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین