• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات سندھ کی کرکٹر وسیم اکرم پر کڑی تنقید


سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم چھوٹے مسئلے کو بھی بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ وسیم اکرم سندھ کے چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر زاہد محمود کا حوالہ دیتے ہوئے بولے آپ کو سندھ کا اتنا خیال ہے تو سندھ کے کرکٹرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر بھی ایک ویڈیو ڈال دیں۔


ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہ وسیم اکرم کو ویلکم کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور ساتھ مل کر کام کریں۔

تازہ ترین