• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کے سارے جلسے تاریخی ہوتے ہیں، ہوتا کچھ نہیں ہے، عامر خان



متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے سارے جلسے تاریخی ہوتے ہیں، مگر پھر بھی ہوتا کچھ نہیں ہے۔

سابق ڈپٹی کنوینر آفتاب شیخ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا اپنا اپنا کام ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں، مگر وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویے کی حمایت نہیں کریں گے، بڑوں کی لڑائی چل پڑی ہے، دیکھتے ہیں کون رہتا ہے، کون جاتا ہے۔

تازہ ترین