پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں نوکریاں دینے میں اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 25 ہزار کا ریکارڈ توڑوں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے گلگت بلتستان والوں کو سبسڈی دلوائی، پیپلزپارٹی کےسوا دیگر جماعتوں نے گلگت بلتستان والوں کے حقوق واپس لیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبہ دینے کا اعلان کرنے والے ساتھ میں ٹیکس لگانےکی باتیں کرتےہیں، ہم صوبہ دینےکےساتھ ٹیکس میں بھی استثناء برقرار رکھیں گے، سبسڈی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان والوں کے کام صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، گلگت بلتستان والے پیپلزپارٹی کو جانتے ہیں، ہم وعدہ پورا کرتےہیں۔
بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی والے جو وعدہ کرتےہیں، اُس پر یوٹرن ضرور لیتے ہیں، جب انہیں ہار نظر آتی ہے تو گندی زبان استعمال کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مریم نواز شریف کےخلاف گندی زبان استعمال کی گئی۔