• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و جرمن کمپنی کے بعد روس کا بھی 90 فیصد موثر کورونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ

امریکا اور جرمنی کی دواساز کمپنیوں کے دعوے کے بعد روس نے بھی اپنی بنائی کورونا ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

روسی وزارت صحت کے مطابق روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو (Sputnik V) کورونا وائرس کے خلاف 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہے۔


امریکا اور جرمنی کی دواساز کمپنیوں نے بھی آج مشترکا طور پر اپنی بنائی گئی ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثرہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بہت کامیاب رہے ہیں، ابھی تک کورونا ویکسین کے تجربات میں کوئی تشویش ناک بات سامنے نہیں آئی، ویکسین کے رواں ماہ میں ایمرجنسی استعمال کی امریکی حکومت سے اجازت کے منتظر ہیں۔

دوا ساز کمپنیوں کے اس دعوے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا آنا بڑی خبر ہے۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین بنا کر نئی امید دینے والے تمام ذہین خواتین ، مردوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جو بائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ کورونا وائرس سےجنگ کاخاتمہ مہینوں کی دوری پر ہے۔

تازہ ترین