• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی چیکنگ شروع کردی

؏ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے تعلیمی اداروں کے دورے شروع کر دئیے ہیں، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے نمل یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور یونیورسٹی میں امتحانات کےکمروں اور ہالز کا جائزہ لیا، ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹنسنگ کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو نمل یونیورسٹی کے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کے رنڈم ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا، شہری ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور بار بارصابن سے ہاتھ دھوئیں، احتیاطی تدابیر کورونا وائرس سے بچنے کا بہترین طریقہ ہیں۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیر والا مدثر ممتاز نے جلالپور پبلک کا سکول کا دورہ کیا اورانتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔
تازہ ترین