ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کوائف مکمل ہو تو رجسٹریشن میں تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی برائے ایجوکیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ریاض خان، محکمہ تعلیم کے دیگر حکام، اتھارٹی ممبرز خالد جاوید وڑائچ، فضل عباس اور حارث جاوید بھی شریک تھے۔ اتھارٹی اجلاس میں 18 پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی منظوری اور 7 پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی ایکسٹیشن کی اجازت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ پرائیویٹ سکول پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نجی اور سرکاری سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔