• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بنا، امیر مقام

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بنا، عمران خان جب تقریر کرتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ میں خواب میں ہوں، یہ کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کے پاس کچھ نہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کے لیے کام کیا ان کو سزاء مل رہی، میں نے بھی صوبے کے عوام کے لئے دن رات کام کیا، کوئی ثابت کر دے کہ اگر میں نے ایک دھیلا بھی چوری کیا ہو۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت میں چینی، پیٹرول اور آٹا چور ہیں، عمران خان نے چوری کو اپنوں کے لیے حلال قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے تاریخی ہوں گے۔ امیر مقام کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزراء نے صرف دوسروں کو گالیاں دینا ہی سیکھا ہے۔

تازہ ترین