• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کا حکومت کے خاتمے کا خواب بس خواب ہی رہے گا: چوہدری سرور

پنجاب کے گور نر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حکومت کے خاتمے کا خواب بس خواب ہی رہے گا۔

لاہور میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ حکومت کرپشن کے خلاف اپنے مؤقف سے 1 انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023ء سے پہلے انتخابات کسی صورت نہیں ہوں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اور بلا تفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے۔

چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تازہ ترین