• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پاکستان میں مجموعی اموات 7 ہزار سے اوپر، مزید کئی شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر،خبرایجنسیاں) کورونا وائرس، پاکستان میں مجموعی اموات 7ہزار سے اوپر، مزید کئی شہروں میںاسمارٹ لاک ڈائون،چوبیس گھنٹوں میں مزید23مریض چل بسے ،1637نئے کیسز ، حیدرآباد سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیدیا گیا۔ 

منگل کونیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 637مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 23افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

 اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 431 ہو چکی ہے، ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 855 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 177 مریض ہیں،ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہے، ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں حیدرآباد کو کورونا وائرس کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا،سندھ میں کورونا وائرس سےمزید تین افراد جاں بحق جبکہ 518 نئے کیس سامنے آئے ہیں ،مراد علی شاہ کے مطابق 518 نئے کیسوں میں سے 409 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کورونا وا ئرس سے متاثرہ مر یضوں میں غیر معمولی اضافہ، راولپنڈی ضلع کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈا ؤن کا اعلان کر دیا گیا۔

تازہ ترین