• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی


وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی اور ساتھ ہی الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت بھی دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارک ی زیرصدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اسموگ کے مستقل سدباب کیلئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اجلاس میں پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹر زاور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا، لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے مختلف آپشز پر غورکیا گیا، عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

تازہ ترین