• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے پورے پاکستان کو برباد کر دیا: احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پورے پاکستان کو برباد کر دیا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے علاقے علی آباد میں مسلم لیگ نون کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگی رہنما احسن اقبال نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ نون پاکستان میں ترقی اور امن کی علامت ہے، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کانوں کو ہاتھ لگا کر اور جھولی اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان ٹور ازم کی بات کرتے ہیں، جبکہ اس کے لیے بجٹ میں ایک روپیہ نہیں رکھا گیا ہے۔


مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے انتخاب صحیح ہو گا تو انہیں صحیح پھل ملے گا۔

تازہ ترین