• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانے کی احسن اقبال کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرنے پر معذرت



پاکستان میں امریکا کے سفارت خانے نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرنے پر معذرت کر لی۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا بلا اجازت استعمال ہوا۔

امریکی سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارت خانہ سیاسی پیغامات ری ٹوئٹ یا ان کی تشہیر نہیں کرتا، بلا اجازت کی گئی پوسٹ سے ہونے والے کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے امریکی اخبار کے کالم پر ٹوئٹ کیا تھا جسے امریکی سفارت خانے نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔

امریکی اخبار کی ہیڈ لائن تھی کہ ’’ٹرمپ کی ہار دنیا کے بازاری لیڈروں اور ڈکٹیٹرز کیلئے دھچکا ہے‘‘۔

احسن اقبال نے ری ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’پاکستان میں بھی ایسا ایک ہے جسے جلد باہر کا راستہ دکھا دیں گے‘‘۔


امریکی سفارت خانے کے ری ٹوئٹ پر شہریوں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔

تازہ ترین