• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان، علیم خان، حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے وزیر فیاض چوہان کے پاس 85 لاکھ روپے مالیت کی 2 جائیدادیں ہیں، فیاض چوہان اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹ میں 79 لاکھ روپے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان اور ان کی اہلیہ کے نام 15 کروڑ 92 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی ہے، علیم خان کی بیٹی اور اہلیہ کے نام انگلینڈ اور یو اے ای میں 78 لاکھ روپے کا سرمایہ ہے۔

علیم خان، اہلیہ اور بیٹی کے 11 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اسٹاک شیئرز ہیں، علیم خان نے 1 ارب 21 کروڑ روپے کا غیر محفوظ قرضہ لے رکھا ہے۔

علیم خان کے پاس 3 کروڑ 21 لاکھ روپے کی 3 لگژری گاڑیاں ہیں، 65 تولہ سونا ہے، 1 کروڑ روپے کیش، جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 13 کروڑ 91 لاکھ روپے موجود ہیں۔


الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے۔

حمزہ شہباز کی ملک میں 13 کروڑ 64 لاکھ روپے کی پراپرٹی ہے، ان کے پاس سلیمان شہباز کی دی گئی 3 کروڑ روپے کی زرعی اراضی بھی ہے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے ملک میں 13 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، ان کے بینک اکاؤنٹ میں 1 کروڑ روپے موجود ہیں۔

تازہ ترین