فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان اہم معاملے پر معاہدہ ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق ایف بی آر اور نادرا کے درمیان مفاہمت کی اہم ترین یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ایف بی آر اور نادرا کو سسٹمز کو جوڑنے سے ٹیکس دہندگان کو خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے سسٹمز جڑنے سے ایسے افراد کی نشاندہی کا موقع ملے گا جو ٹیکس دائرے سے باہر ہیں۔
حکام کے مطابق اس اہم معاہدے کے بعد ایف بی آر کے سسٹم کو دیگر اداروں کے ساتھ جوڑنے کی بھی راہ ہموار ہوگی۔