آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے ایل این جی کی ماہانہ قیمت کے 4 نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔
ترجمان اوگرا کے مطابق جولائی 2020ء کے بعد ایل این جی کی ماہانہ قیمت کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق اوگرا کے غیر فعال ہونے پر ایل این جی قیمتوں کا ماہانہ تعین رک گیا تھا، اب اوگرا ممبر آئل کی تقرری کے بعد پھر فعال ہوچکا ہے۔
اوگرا ترجمان کے مطابق ایل این جی کی ماہانہ قیمت کے اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے اکٹھے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی کے مقابلے میں اگست میں فی یونٹ ایل این جی اعشاریہ 09 ڈالر سستی ہوئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر جولائی کے مقابلے میں ایل این جی اگست میں اعشاریہ 55 ڈالر فی یونٹ سستی ہوئی۔
اگست کے مقابلے میں ستمبر میں فی یونٹ ایل این جی اعشاریہ 55 ڈالر فی یونٹ مہنگی ہوئی جبکہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں فی یونٹ اضافہ اعشاریہ 48 ڈالر تک پہنچا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ستمبر کے مقابلے میں ا کتوبر میں فی یونٹ ایل این اجی اعشاریہ 49 ڈالر مہنگی ہوئی۔