• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 نومبر کو سائنس کالج کوئٹہ میں کنونشن ہوگا،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 16 نومبر کو سائنس کالج کوئٹہ میں کنونشن ہوگا جس میں طلبا وطالبات کو درپیش مختلف مسائل پر بات ہوگی،بلوچستان میں طلبا کو ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی مسائل اور مشکلات درپیش ہیں، پشتون ایس ایف کنونشن میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کریگی۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پشتون افغان وطن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر پائیدار امن لائے اور یہ کنونشن اسی سلسلے کی کڑی ہوگی جس میں اس نظرئیے پر کاربند ہزاروں رہنماوں و کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور جیل و جلاوطنی جیسی مختلف صعوبتیں برداشت کیں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر معصوم خان میرزئی نے قلعہ سیف اللہ میں ڈگری کالج چیئرمین شیرین گل کبزئی، ڈپٹی چیئرمین سراج الدین موسی زئی، عاطف لونگ ودیگر ساتھیوں کے ساتھ 15نومبر کو پشین جلسے کی تیاری کے سلسلے میں بازار میں پمفلٹ تقسیم کئے اور پوسٹرز لگائے۔ اس موقع پر معصوم میرزئی نے پشتون ایس ایف کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہا کہ پشتون ایس ایف شہیدِ وطن حاجی جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کی مناسبت سے جلسے میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی جبکہ 16 نومبر کو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے کوئٹہ میں کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان، صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے، اس حوالے سے قلعہ سیف اللہ کے ذمہ داران کو تاکید کی گئی کہ جلسے اور کنونشن کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے۔
تازہ ترین