• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھا ہوا پیٹ کیسے کم کیا جائے؟

بڑھا ہوا پیٹ صرف انسان کی شخصیت کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ مختلف بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے، جن میں امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول وغیرہ شامل ہیں۔ اگر آپ ادویات کے سائڈ افیکٹس کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تو گھریلو نسخوں کی مدد سے باآسانی بڑھتے پیٹ پر قابو پا سکتے ہیں۔

بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کے چند گھریلو نسخے:

. سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنےکے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔

روزانہ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

. لیموں کے چند قطرے وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ ایک گلاس گرم پانی میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔

. کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دار چینی اور ادرک کا پوڈر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

. وزن کو کم کرنے کے لیے روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے، خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے، ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔

یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فالتو چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔

. کالا زیرہ، لاک دانہ، کلونجی، اجوائن کے پتے ان تمام چیزوں کو پچاس گرام لیں اور ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے اور ایک چمچ رات کھانے کے بعد پانی کے ساتھ کم ازکم 40 دن تک کھائیں، وزن میں نمایاں کمی ہو گی۔

. گل یا سیمین چائے، اجوائن اور سرکہ (کوئی سا بھی) پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور فریج میں رکھ لیں۔ جب پینا ہو تو شہد، دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں۔

اس سے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں، خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے۔

تازہ ترین