• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق


پنجاب اسمبلی کے 7 ملازمین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق اسپیکر پرویز الہٰی کی ہدایت پر اسمبلی ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

9 نومبر کو کئےگئے ٹیسٹ کی رپورٹ میں 7 ملازمین کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے تھے، سینیٹ کے20 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔


سینیٹ حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا مہمانوں اور اسٹاف کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین