• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے 500 افسران و اہلکار گلگت بلتستان پہنچ گئے

سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکار گلگت بلتستان (جی بی) پہنچ گئے ہیں۔

سندھ پولیس کی یہ نفری جی بی کے عام انتخابات میں سیکیورٹی امور کی انجام دہی کے لیے پہنچی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ پولیس کی سربراہی ایس ایس پی شاد ابن مسیح کر رہے ہیں، یہ افسران اور اہلکار 15 نومبر کو ہونے والے الیکشن میں خدمات انجام دیں گے۔


حکا م کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا، جس میں الیکشن کے دوران سیکیورٹی امور کے لیے نفری بھیجنے کی درخواست کی  تھی۔

پولیس حکام کے مطابق حکومت سندھ کی منظوری کے بعد نفری بھیجی گئی ہے جو 500 افراد پر مشتمل ہے، جس میں افسران اور اہلکار شامل ہیں۔

تازہ ترین