• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق نیب انکوائری میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی دس لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو 27 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا ہے اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قبل ازیں درخواست گزار فردوس شمیم کے وکیل نے نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 2006 میں میرے موکل حبیب گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے اس عرصے میں ہی مذکورہ کمپنی کو 30 کی لیز پر زمین الاٹ کی گئی تھی جس کی تمام تر قانونی کارروائی پہلے مکمل کی گئی تھی اور نیب اس الاٹمنٹ کے سلسلے میں انکوائری کر رہا ہے اور فردوس شمیم کو بھی سوال جواب کے لئے طلب کیا ہے ،میرے موکل ہر ممکن تعاون کے لیئے تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ نیب حکام فردوس نقوی کو گرفتار کرلیں گے لہذا قبل گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

تازہ ترین