• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے پلاٹ کا قبضہ ختم کرانے کیلئے عمر شیخ کو سی سی پی او لگوایا


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے لاہور میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کے لیےعمر شیخ کو سی سی پی او لگایا۔

 ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر کئی بار آئی جی پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔

عمران خان نے کہا کہ  ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی۔


انہوں نے کہا کہ  اس واقعے کے بعد انہوں نے سی سی پی او لاہور کو لانے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا  کہ عمر شیح نے آتے ہی قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین