• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بھی اشیائے خوردنی مہنگی مل رہی ہیں، عمران خان


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھی اشیائے خوردنی مہنگی مل رہی ہیں، خراب موسم کے باعث تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی،  آئندہ گندم اور چینی سے متعلق کارٹیلائزیشن نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدھا ٹیکس ریونیو قرضوں کی قسط میں چلا جاتا تھا، 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں اپنا پیسہ پاکستان لائیں، اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور انہیں ریٹرن بھی اچھا ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھتی ہے، پچھلے چار مہینے میں پاکستان کے قرضے میں اضافہ نہیں کیا، سمندر پاکستانی ملک کا بڑا سرمایہ ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں میں بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا تشویشناک ہے، کئی ملکوں میں اسلاموفوبیا ہے، اسلام کے خلاف مہم چلی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں کہ وہ ڈالر وطن لائیں۔

تازہ ترین