• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی وفات پر اظہار افسوس

وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح ر ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ جمعرات کو انتقال کرگئے۔

ترجمان پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے۔


پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال سے ملک بہترین منصف سے محروم ہوگیا۔

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ 16 مارچ 1961 کو ڈی آئی خان میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1977 میں کینٹ پبلک اسکول پشاور سے میٹرک کیا، 1981 میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

وقار احمد سیٹھ نے 1985 میں خیبر لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، 1986ء میں پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔

چیف جسٹس وقار احمد نے 1985ء میں لوئر کورٹس سے اپنی وکالت کا آغاز کیا، جبکہ 28 جون 2018 کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

تازہ ترین