• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حصہ بننے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ہارڈس فلیون نے یاسر شاہ سے پکی دوستی کرلی۔

کراچی میں پی ایس ایل پلے آف کے لیے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہارڈس فلیون نے کہا کہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن کر خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین وقت گزر رہا ہے، یاسر شاہ سے سب سے زیادہ دوستی ہوگئی جبکہ شعیب ملک میرے بہترین ٹیم میٹ ہیں۔


جنوبی افریقی کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ پلے آف میچز میں شریک ہوکر خوشی ہورہی ہے، اپنی کارکردگی سے پشاور زلمی کو ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔

ہارڈس فیلون نے اس موقع پر پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان کی کمی محسوس ہورہی ہے لیکن ٹیم جیت کے لیے پرامید ہے۔

تازہ ترین