جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں مقابلے کا معیار بہت ہی عمدہ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے میں کردار ادا کروں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہا ہوں، اچھے ٹریک ریکارڈ والی ٹیم کا حصہ بن کر خوش ہوں۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہمیشہ اچھی یادیں وابستہ رہی ہیں، یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ورلڈ الیون کی قیادت کرنا کافی اسپیشل موقع تھا۔
فاف ڈوپلیسی نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں ٹاپ کلاس کرکٹرز کیخلاف اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملے گا۔