• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج انتہائی اہم ہیں: WHO

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے کورونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن کاکہنا ہے کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسین پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تجربہ کیئے جانے والی دیگر کورونا وائرس کی ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔

کیٹ اوبرائن کا کہنا ہے کہ دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی مؤثر سامنے آئےتو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت کورونا وائرس کی ویکسینز کے محفوظ ہونے اور اس کی افادیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے 2021ء کےآخرتک ہر ملک کی 20 فیصد آبادی امیونائز ہونی چاہیئے۔

تازہ ترین