• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کی تقسیم،عالمی ادارہ صحت نے تقسیم کار کا پلان تیار کر لیا

جینیوا(آئی این پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے کورونا ویکسین پلان میں ساٹھ سے زائد امیر ممالک شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔ڈیڑھ سو سے زائد ممالک ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تیار کردہ پروگرام کا حصہ ہیں، عالمی ادارہ صحت کی معاونت کرنے والے ممالک میں امریکا اور چین شامل نہیں ہوں گے۔2021 کے آخر تک دو ارب روپے کی ویکسین تقسیم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر 156 ممالک اس پروگرام میں شریک ہیں۔چند روز قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے کافی مقدارمیں کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہرماہ لاکھوں کورونا ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ہیلتھ ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد24 گھنٹے میں ویکسین کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 69 ہزار 298 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 14 لاکھ 82 ہزار 599متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 31 لاکھ 10 ہزار85 افراد صحت یاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 3 ہزار 216 رہ گئی ہے۔باقی صفحہ7بقیہ
تازہ ترین