• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی ایک خوشیوں اور روشنیوں کا تہوار ہے اور ہم ان کے اس خوشیوں کے تہوار میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی اقلیتی برادری کے لوگوں کو حکومت اور دیگر انتظامی اداروں میں نمائندگی دی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

تازہ ترین