• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم عمران خان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

پاکستان میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے، اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ملک بھر میں ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے جس کے سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔

دیوالی کے سلسلے میں مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین